اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان خود چور اور جھوٹے ہیں، اس لئے انہیں ہر کوئی چور نظر آتا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان اور جمہوریت کو عمران خان کے شر سے بچائے ، عمران پاکستان اور کیلی فورنیا کی عدالتوں سے مفرور ہیں ۔ ہفتہ کو عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے دھرنے اور کنٹینر کی زبان بولنا شروع کر دی ہے ان کو یقین ہو
چکا ہے کہ جھوٹی اور منفی سیاست ختم ہونے جا رہی ہے ۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان عوام کو بتائیں کہ ان کے خلاف دہشت گردی ، اثاثے چھپانے اور غیر ملکی فنڈنگ کا مقدمہ ہے ۔ عمران خان پاکستان اور کیلی فورنیا کی عدالتوں سے مفرور ہیں ۔ اللہ تعالیٰ پاکستان اور جمہوریت کو عمران خان کے شر سے بچائے ۔ عمران خان نے ایک دفعہ پھر اداروں کو دھمکانا شروع کر دیا ہے ۔ یہ خود جھوٹے اور چور ہیں اسی لیے ہر کوئی چور نظر آتا ہے ۔