پشاور(آئی این پی )ریحام خان کا دورہ مٹہ سوات کے موقع پر ضلعی کونسلر ، تحصیل کونسلرز اور پی ٹی آئی کا کوئی کارکن اس میں شریک نہیں ہو گا کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں ، پی ٹی آئی کے مقامی دفتر سے جاری ہونے والے بروز ہفتہ ایک اخباری بیان میں پارٹی کے تمام کارکنوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ یہ ریحام خان کا ذاتی نوعیت کا دورہ ہے اور ریحان خان پاکستان تحریک انصا ف کیلئے ایک قصہ پارینہ بن چکی ہے ،پہلے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں تھا اور اب بھی نہیں ، ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ اس مقصد کے حصول میں عوام
کو کبھی بھی گمراہ نہیں کر سکیں گے کیونکہ عوام باشعور ہیں اوراچھے برے میں تمیز کر نا جانتے ہیں ۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے اور یہ فصلی بٹیرے نت نئے منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں کہ پی ٹی آئی کے موجودہ دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان سے مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں اور آنے والے انتخابات میں ان کو اپنی شکست واضح طور پر نظر آرہی ہے اس لئے مخالفین بدحواسی میں ایسی حرکتیں کر رہے ہیں جو ان کی شرمندگی اور بدنامی کا سبب بن رہی ہیں ۔