بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی جنگی جہاز قطر کے نزدیک پہنچ گئے، کیا ہونیوالا ہے ؟ایسا کام ہوگیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، کھلبلی مچ گئی

datetime 16  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اورقطرتنازع کے بعد پہلے امریکی صدرنے سعودی عرب اوراس کے اتحادیوں کے موقف کی حمایت کی اور کچھ روز بعد اربوں ڈالرزکااسلحہ قطر کوفروخت کرنے کامعاہدہ کرلیا۔قطرکے ٹی وی چینل الجزیرہ کے مطابق امریکی بحریہ کے دوبحری بیڑے اب قطرکے دارلحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں اورامریکی فوجی ،قطری فوج کے ساتھ ملکرفوجی مشقیں کرینگے ۔الجزیرہ کے مطابق امریکی بحری بیڑوں کی دوحہ آمد کی خبر قطر نیوز ایجنسی نے دی ہے۔

تاہم اس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ امریکی بیڑے ہنگامی بنیادوں پرقطرآئے ہیں یااس سے قبل کوئی معاہدہ تھاجس کے تحت یہ بیڑے اب قطرپہنچے ہیں تاہم یہ امریکہ کی طرف سے قطرکی حمایت کاایک بڑااشارہ ہے کیونکہ امریکہ کامشرق وسطی میں سب سے بڑافوجی اڈابھی قطرمیں ہے اوراس وقت وہاں پرگیارہ ہزارسے زیادہ فوجی تعینات ہیں اوراسی فوجی اڈے سے امریکی جنگی جہازوں کوآپریٹ کیاجاتاہے ۔ جوکہ خطے میں امریکہ کےلئے بہت ہی اہمیت کاحامل ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…