ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

’’ہم اپنی تراویح ختم کررہے تھے ‘‘کہ باہرپٹاخوں کی آوازیں آناشروع ہوگئی،حریت رہنمامیرواعظ نے پاکستان کی فتح پرایسامنظرپیش کر دیاکہ آپ بھی کشمیری عوام کی پاکستان سے محبت کوداددینگے

datetime 15  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن جہاں دنیا بھر میں منایا گیا وہیں مقبوضہ کشمیر کے بسنے والے بھی گرین شرٹس کی جیت پر خوشی کا اظہار کرنے میں کسی سے پیچھے نہ رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرحریت کانفرنس کے رہنمامیرواعظ عمرفاروق نے کہاکہ جب ہم اپنی تراویح ختم کررہے تھے توباہرپٹاخے چلنے کی آوازیں آرہی تھیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈکے خلاف بہترین کھیل کامظاہرہ کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان فائنل میں بھی جیتے گا۔دوسری طرف پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریانے کہاہے کہ  پاکستان کی فتح کا جشن منانے پرقابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مارکی۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے رمضان المبارک کا بھی احترام نہیں کیا، پاکستان کی فتح کا جشن منانے پرقابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مارکی۔انہوں نے کہاکہ نماز جمعہ کے اوقات میں بھی مقبوضہ کشمیر میں مساجد کو بند کرکے کشمیریوں کو عبادت سے روک دیا گیاانہوں نے بتایا کہ پاکستان نے کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کا معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے اور کوئی بھی معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر جا سکتا ہے۔دفترخارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور افغان صدرکے درمیان ایس سی او کی سائیڈ لائنز پر تعمیری ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے کیو سی جی سے قیام امن کے قیام کی خواہش کا اظہارکیا بشرطیکہ دیگر ممالک اتفاق کریں، پاکستان اور افغانستان کو مل کر دہشت گردی اورداعش پر قابو پانا ہو گا لیکن پاکستان سنجیدگی سے افغانستان میں قیام امن کا خواہش مند ہے

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…