بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیدی

datetime 27  مارچ‬‮  2015 |

کراچی ( نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست پر نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی فیروزہ بیگم نے نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنسوں کے اجراء4 کے خلاف دائر درخواست میں موقف اپنایاکہ نادرا کے ذریعے اجراء4 درست طریقے سے نہیں ہورہا، ملکی حالات ایسے نہیں کہ دھڑادھڑاسلحہ لائنس جاری کیے جائیں جس کے بعد عدالت نے نادرا کے اسلحہ لائسنس کے اجراء4 پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے تھے۔ ہائیکورٹ کی طرف سے سٹے آرڈر آنے کے بعد وفاق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن درخواست مسترد ہوگئی اورمبینہ طورپر حکومت نے از خود لائسنسوں کا اجراء4 دوبارہ شروع کردیاجس پر خاتون نے دوبارہ توہین عدالت کی درخواست کردی جو زیرسماعت ہے۔وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ ہائیکورٹ میں ہی ایک ضمنی درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اپنایاگیاکہ مقدمہ فاضل عدالت میں زیرسماعت ہے ، درخواست پر فیصلہ آنے تک نادرا کواسلحہ لائسنس کے اجراء4 کی اجازت دی جسے فاضل عدالت نے منظورکرتے ہوئے تاحکم ثانی نادراکواسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیدی۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…