نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل بچوں میں سمارٹ فون کا استعمال عام ہے اور اکثر والدین لا علم ہوتے ہیں کہ بچے فون پر کس طرح کا مواد دیکھ رہے ہیں۔بچے بے خیالی میں سمارٹ فونز پر کچھ ایسی ویب سائٹس بھی کھول سکتے ہیں جو ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ لیکن حال ہی میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمارٹ فونز بچوں کے ذہن پر ٹھیک ایسے ہی اثر انداز ہوتے ہیں جیسے کہ کوکین کانشہ اثراندازہوتاہے ،
اس تحقیق کے مطابق ایک بچے کے ذہن پر ٹھیک کوکین ہی کی طرح اثر کرتی ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ سمارٹ فون استعمال کرنے والا بچہ کوکین کے نشے میں موجود شخص کی طرح برتاؤ کرتا ہے۔ الیکٹرانک ڈیوائسز کوکین ہی کی طرح انسانی دماغ کے فرنٹل کورٹیکس کو متاثر کرتی ہیں۔ جن کا زیادہ استعمال بچوں کو ان کا عادی بننے پر مجبور کر دیتا ہے اس لئے والدین کوچاہیے کہ وہ بچوں کوان ڈیواسزکے علاوہ دیگرسرگرمیوں کاعادی کریں۔