اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے ضلع قطیف میں ایک حملے میں ایمرجنسی سکیورٹی فورسز کا ایک افسر شہید ہو گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ایک دستے کو دوران گشت دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں میجر طارق بن عبداللطیف العلاقی شہید ہو گیا جب کہ دو دیگر افسران زخمی بھی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے اس دہشت گرد کارروائی کی تحقیقات شروع کر دیں۔