اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

سلمان خان کا مداحوں کو بڑا سرپرائز ۔۔ مداح تیاری کر لیں

datetime 13  جون‬‮  2017 |

ممبئی (این این اائی)بولی وڈ سلطان سلمان خان کی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کے ریلیز ہونے میں ابھی 2 ہفتے باقی ہیں، مگر فلم کے ایک گانے نے ریلیز ہوتے ہی تہلکا مچادیا۔ٹیوب لائیٹ میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’’تنکا تنکا دل میرا‘‘ بھی شامل ہے، جسے 2 دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا۔گانے کو 9 جون سے اب تک 48 لاکھ 87 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے،

جبکہ گانے کی تعریف کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے اس پر کمنٹس کیے ہیں۔ سلمان خان کے ساتھ چینی اداکارہ Zhu Zhu مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ڈائریکٹر کبیر خان کی اس فلم کو 23 جون ریلیز کیا جائے گا۔راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے کو لوگ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔گانے کی ویڈیو میں سلمان خان اور ان کے بھائی سہیل خان کو جذبات سے بھرپور دکھایا گیا ہے، جب کہ ویڈیو میں بھارتی فوج کو سرحد پر دشمن فوج سے لڑتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔جذبات اور خوبصورت مناظر میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے میں سلمان خان اپنے بھائی کی محبت میں قدرے جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔3 منٹ کے دورانئیے پر مشتمل اس گانے میں جہاں سلمان خان کے جذبات کو لوگوں نے سراہا، وہیں راحت فتح علی خان کی آواز نے بھی لوگوں کو گانے کی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔خیال رہے کہ سلمان خان کی دیگر فلموں میں بھی راحت فتح علی خان کے کئی گانے شامل ہیں، جن کی وجہ سے دبنگ ہیرو کی فلمیں کامیاب گئیں۔سلمان خان کی یہ فلم بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع پر 1962 میں لگنے والی جنگ کے پس منظر پر بنائی گئی ہے، جب کہ اس میں سلمان خان کے ساتھ چینی اداکارہ Zhu Zhu مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ڈائریکٹر کبیر خان کی اس فلم کو 23 جون یعنی عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…