بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

قطر کے کچھ لوگوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے روکا گیا ،قطری اخبار کا الزام

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(آن لائن)قطر کے ایک اخبار نے سعودی عرب پر الزام لگایا ہے کہ قطر کے کچھ لوگوں کو مسجد حرام میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے،قطر کے چند شہریوں کو مسجد الحرام میں داخل ہونے سے مبینہ طور پر منع کرنے کی خبر پر عربی میڈیا میں بحث جاری ہے۔دوحہ کے اخبارالشرق نے قطر کے قومی انسانی حقوق کمیشن کے حوالے سے یہ خبر شائع کی ہے۔خیال رہے کہ مسجد الحرام مسلمانوں کا مقدس ترین مذہبی مقام ہے اور حج کی ادائیگی وہاں جائے بغیر نہیں ہو سکتی۔

اخبار کے مطابق قطر کے انسانی حقوق کمیشن کو شکایات ملی ہیں کہ قطر کے کچھ شہریوں کو مسجد الحرام میں جانے سے روکا گیا ہے۔انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ علی بن شیخ المری نے اخبار سے کہا کہ یہ انسانی حقوق کے تحت حاصل مذہبی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے۔جبکہ دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ قطر کے لوگ شاہ سلمان کے دل میں رہتے ہیں۔وزارت خارجہ نے اپنے ٹویٹ لکھا کہ قطر کے لوگ سعودی عرب کے اپنے بھائیوں کی توسیع ہیں۔ شاہ سلمان قطر اور سعودی خاندانوں کے انسانی حقوق کے مسائل کو مشترکہ خاندان کے مسئلے کے طور پر سنتے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایسی شکایات کے ازالے کے لیے ہاٹ لائن نمبر بھی جاری کیا ہے۔قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، یمن اور مصر نے قطر پر انتہا پسندی کو فروغ دینے کے الزام لگانے کے بعد اس سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔ان ممالک نے قطر پر سفری پابندیاں بھی لگائی ہیں۔ قطر نے تمام طرح کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان پابندیوں کو اپنی خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔ادھر ایران نے اتوار کو قطر کے لیے پھل، سبزیوں والے کئی طیارہ بھیجے ہیں۔فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ مدد انسانی ہمدردی کے تحت کی گئی ہے یا پھر ان دونوں ممالک کے درمیان کوئی تجارتی سمجھوتہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…