بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

باتیں پاکستان کی ہوتی رہیں، کس اہم اسلامی ملک نے اپنی فوجیں قطر میں اتارنے کا معاہدہ کرلیا؟حیرت انگیزاعلان

datetime 11  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی قطرکے دفاع کےلئے اپنی فوج بھیجے گا،قطرمیں ترک افواج بھیجنے کی تصدیق ترکی کے صدرطیب اردوان نے کردی اورکہاکہ ترک فوج ناصرف قطرکادفاع کرے گی بلکہ قطری نوجوانوں کوفوجی تربیت بھی دی جائے گی ۔گزشتہ روزمیڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے ایوان صدرکے ترجما ن نے بتایاکہ صدر رجب طیب اردگان نے قطر میں ترک افواج بھیجنے اور قطری نوجوانوں کی تربیت

کے دو معا ہدوں کی توثیق کردی کردی ہے اورقطرمیں ترک افواج بھیجنے کا مقصد قطری مسلح افواج کو بہتر بنانا اور فوجی تعاون میں اضافہ کر نا ہے اور اس حوالے سے قطرکے دارلحکومت دوحہ میں رواں سال اپریل میں معاہدے پر دستخط ہو ئے تھے۔ معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کی مسلح افواج اب مشترکہ فوجی مشقیں بھی کر سکیں گی جبکہ دونوں ممالک کے اس اقدام سے عالمی اورعلاقائی امن کے قیام میں بھی مددملے گی ۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب سمیت چارممالک نے قطرپردہشتگردی کاالزام لگاکراس سے تعلقات ختم کردیئے ہیں جبکہ قطرکی حکومت نے ان ممالک کے الزامات کی تردیدکی ہے ۔ترکی کے صدرنے قطرمیں اپنی افواج بھیجنے کی توثیق ترک پارلیمنٹ میں بدھ کے روزمنظورہونے والے بل کے بعد کی ہے ۔۔قبل ازیں قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلیجی ریاستوں کے ساتھ پیدا ہونے والے سفارتی بحران کے جلد حل کا خواہاں ہے، قطر اور دوسرے ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم نہ ہوئی تو تمام خلیجی ریاستیں اور اقوام اس کی لپیٹ میں آسکتی ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز قطری وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے جرمن ہم منصب زیگمار گبرییل کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ جبکہ جرمنی نے کہاہے کہ اس کو قطر کی صورت حال پر تشویش ہے، ایران، ترکی اور خلیجی ریاستیں مل کر قطر تنازعہ کے حل کی کوشش کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…