جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

الطاف حسین کو گرفتار کر سکتے ہیں‘ وزیردفاع خواجہ آصف کا عندیہ

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی سے مقدس کوئی نام نہیں، صولت مرزا کے الزامات درست ہوئے تو الطاف حسین کو گرفتارکرسکتے ہیں۔ عمران خان کو وزیراعظم نہ بننے کا نفسیاتی دھچکا لگا وہ پہلے بھی کئی ڈیڈ لائنز دے چکے، اسلحہ صرف ریاستی اداروں کے پاس ہونا چاہئے، سیاسی جماعت کا نام داغدار ہونا دکھ کی بات ہے، کراچی آپریشن تمام جرائم پیشہ افرادکے خلاف ہوگا، ریاست کی سالمیت سے اہم کوئی جگہ یا فرد نہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اگرذوالفقارعلی بھٹو اور نوازشریف گرفتار ہوسکتے ہیں تو الطاف حسین کیوں نہیں ہوسکتے۔ ایم کیو ایم کے الزامات نئے نہیں، قانون کا سامنا ہر کسی کو کرنا پڑیگا، قانون کے مطابق جس نے جرم کیا اسے سزا بھگتنا ہوگی، اگر بھٹو کو پھانسی ہوسکتی ہے، نوازشریف جلد وطن ہوسکتے ہیں تو دوسرے لوگ آسمان سے نہیں اترے۔ فاروق ستار اور دیگر لوگ ہمارے دوست ہیں، امید ہے کہ وہ کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تاہم اگر وہ ملوث پائے گئے توقانون حرکت میں آئے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…