اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو معاف کرنے کا آپشن اُن کے پاس نہیں، وہ جوڈیشل کمیشن میں فریق بن کر اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے، سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم ہونے سے ہی کراچی میں امن آسکتا ہے۔
افتخار چوہدری نے یاد دلایا کہ انہوں نے 2011ء میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز پر فیصلے میں مسئلے کا حل بھی دیا تھا۔
سابق چیف جسٹس کا لاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی بینچ کے نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں، تنقید کرنیوالے جو بھی کہیں وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں