جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی آپریشن پر عملدرآمد کا کریڈٹ سندھ حکومت کا ہے، قائم علی شاہ

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وزيراعظم ہميشہ کراچی آپريشن کا کريڈٹ ليتے ہيں ليکن سائيں قائم علی شاہ آج خاموش نہ رہ سکے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہيں وفاق کا تعاون حاصل ہے ليکن کراچی ميں پاليسی پر عملدرآمد ان کی حکومت نے کيا، آصف زرداری کی زیر قیادت سندھ حکومت کی کارکردگی اعلیٰ ہے.کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی آپریشن پر سب کو اعتماد میں لیا، تمام جماعتوں نے آپریشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا، اجلاس میں طے ہوا تھا آپریشن تمام جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہوگا، تمام جماعتوں کو سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر اعتماد کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ امن قائم کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کی خراب صورتحال ہے، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ، دہشتگردی اہم مسائل ہیں، پولیس اور رینجرز کی کارکردگی بہتر ہے، آصف زرادری کے زیر قیادت سندھ حکومت بہت اچھا پرفارم کررہی ہے۔ سندھ کے وڈے سائیں نے مزید کہا ہے کہ شکارپور حملے کے بعد کئی ملزمان گرفتار ہوئے، کراچی میں بوہری برادری کی عبادت گاہ صالح مسجد پر حملے میں ملوث ملزمان جلد پکڑے جائیں گے، ملوث افراد کی نشاندہی ہوگئی، پولیس کی تنخواہ بڑھانا معمولی بات نہیں، بلٹ پروف جیکٹس اور جدید ہتھیار پولیس کو دیئے، کراچی آپریشن سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ پریس کانفرنس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ بولے کہ نئے وزیر کسی کو سندھ کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا، جو محکمے میرے پاس ہیں وہ موجودہ وزراء کو ہی دوں گا، جن وزراء کے پاس چھوٹے محکمے ہیں انہیں بڑے محکمے دیئے جائیں گے، گورنر سندھ کی تبدیلی کا علم نہیں، ایم کیو ایم دہشت گرد جماعت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سانحہ بلدیہ کیس میں شکیل چھوٹا گرفتار ہوا ہے، مزید ملزمان بھی جلد گرفتار کرلئے جائیں گے



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…