کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ رینجرز کی جانب سے بلاول ہاﺅس کے باہر کھڑی کی گئی رکاوٹیں اور بیریئرز ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن کے پیش نظر شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی حوالے سے رینجرز کی جانب سے بلاول ہاﺅس کے باہر سے بیریئر ہٹانے کی تیاری بھی کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے ان کے اس اقدام کا جواب بھی تیار کر لیا گیا ہے۔رینجرز کی جانب سے تیار کیے گئے جواب کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بلاول ہاﺅس کی جانب سے آنے والے سوالات کا جواب دیا جائے گا کہ ایک بلاول ہاﺅس کی سیکورٹی کے لیے پوری سڑک کا راستہ روکنا غیر قانونی ہے۔یاد رہے کہ رینجرز کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کے گھر کے باہر سے بھی بیریئر ہٹا لیے گئے تھے تاہم رینجرز ترجمان کے مطابق بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری بھی سابق صدر ہیں اور انہیں بھی سیکورٹی بھی دی جا رہی ہے۔