بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

سیف علی کی بیٹی اور انیل کپور کے بیٹے میں قربتیں بڑھنے لگیں

datetime 8  جون‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کپور کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور کے بیٹے ہرشوردھن کپور سیف علی خان کے گھر میں منعقد ایک تقریب میں مدعو تھے جہاں وہ اور سارہ علی خان خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ تقریب کے اختتام پر فوٹو گرافرز کی جانب سے کیمرے میں محفوظ کی گئی تصاویر میں ہرشوردھن کار میں بیٹھے خوشگوار موڈ میں سارہ سے کچھ کہتے نظر آ رہے ہیں

جبکہ سارہ بھی ان کی بات پر ہنس رہی ہیں۔دونوں اداکار کچھ بھی کہیں لیکن یہ تصاویر دونوں کے درمیان رشتے کی نوعیت دوستی سے کچھ زیادہ ہے لیکن ابھی تک دونوں نے اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ہرشوردھن اور سارہ کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی دونوں کو ایک ریستوران میں ڈنر کرتے ہوئے بھی دیکھا جا چکا ہے۔سارہ علی خان بہت جلد ابھیشیک کپور کی فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری دینے جا رہی ہیں، سارہ خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہدایت کاروں میں کرن جوہر بھی شامل تھے تاہم سارہ نے کسی کو بھی ترجیح نہ دیتے ہوئے ابھیشیک کپور کی فلم سائن کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…