ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شمالی کوریا نے ایک اور خطرناک میزائل کا تجربہ کر لیا

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر جنوبی کوریا کی جانب سے امریکی اینٹی میزائل نظام کی تنصیب کو ملتوی کرنے کے ایک روز بعد ہی شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحلی علاقے میں زمین سے سمندر میں مارک کرنے والے میزائل کا تجربہ کردیا۔خیال رہے کہ میزائل تجربے کے بعد شمالی کوریا کو اپنے ہتھیاروں کے پرگروام کے حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے

کیونکہ کچھ روز قبل ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کیلئے نئی پابندیاں منظور کیں تھی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا نے گذشتہ روز کہا تھا کہ چین کے اتحادی شمالی کوریا کی برہمی کا باعث بننے والے امریکا کے ٹرمینل ہائی ایٹیٹوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) نظام کے باقی رہ جانے والے آلات کو نصب کرنے کا ارادہ ملتوی کیا جارہا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا نے میزائل کا تجربہ جمعرات کی صبح ساحلی شہر وونسان سے 200 کلومیٹر دور سے کیا۔کم جونگ یو کی قیادت میں شمالی کوریا کے میزائل تجربات میں حال ہی میں تیزی آئی ہے جس میں خاص طور پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ٓآئی سی بی ایم) کی صلاحیت کے حامل میزائلوں کے تجربات شامل ہیں جس کا مقصد امریکا کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حصول ہے۔مختلف بیلسٹک میزائل کے مقابلے میں حال ہی میں ٹیسٹ کیا جانے والا میزائل زیادہ تباہ کن ہے جو زمین سے سمندر میں موجود کشتیوں کو نشانہ بنانے کیلئے بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…