منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خلیج تعاون کونسل کے وہ دو ممالک جنہوں نے قطر سے تعلقات ختم نہیں کئے

datetime 7  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ( آئی این پی )خلیج تعاون کونسل میں شامل دو ممالک کویت اور اومان نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع نہیں کیے ہیں۔امیرِ کویت شیخ صباح الاحمد الصباح نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور ان سے خطے کی تازہ صورت حال اور بالخصوص خلیجی عرب ممالک کی قطر کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیر کویت مصالحتی کوششوں کے سلسلے میں سعودی عرب کے دورے پر آئے ہیں۔بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ بھی بدھ کو ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔منگل کی شب جدہ کے ہوائی اڈے پر شاہ سلمان کے مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے امیر کویت شیخ صباح الا حمد الصباح کا خیرمقدم کیا ۔اس کے بعد انھیں السلام محل لے جایا گیا جہاں انھوں نے شاہ سلمان سے دوطرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی امور پر بات چیت کی ہے۔ شہزادہ خالد الفیصل سوموار کی شب کویت گئے تھے اور انھوں نے کویتی قیادت سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کے انقطاع کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ قطر ی وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے قبل ازیں کہا ہے کہ عرب طاقتوں کی جانب سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد ان کا ملک مصالحتی کوششوں کو موقع دینے کے لیے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ امیر قطر نے کویت کو علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک موقع دینے کی غرض سے اپنی تقریر موخر کردی ہے کیونکہ قطر امیر کویت شیخ صباح کو بحران کے فریقوں سے ابلاغ اور اس ایشو کو حل کرنے کا موقع دینا چاہتا ہے ۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سوموار کی شب امیر کویت شیخ صباح سے فون پر گفتگو کی تھی اور اس کے بعد اپنی تقریر موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل میں شامل دو ممالک کویت اور اومان نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع نہیں کیے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…