بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

دنیا کی وہ فلم جس نے ناکام ہونے کے باوجود 50 ارب روپے کما لئے

datetime 6  جون‬‮  2017 |

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بحری قزاقوں کی بڑی فلم پائریٹس آف دی کیریبین 5 نے دنیا بھر سے 50 ارب روپے لوٹ لیے۔ جونی ڈیپ کا چھوٹا کردار امریکیوں کو نہیں بھایااور امریکہ میں فلم ناکام ہو گئی۔ امریکا میں تو فلم اتنی نہیں چلی لیکن دنیا بھر سے فلم نے 50 ارب روپے بٹور لیے۔ فلم کے اسپیشل ایفکٹس کی بھی خوب تعریف ہوئی۔ بلاک بسٹر فلم سیریز کی اس پانچویں کڑی کو جواشم روننگ اور اسپین سینڈ برگ نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے۔

فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح بہادر اور نِڈر جیک اسپیرو کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم خزانے کی تلاش میں سمندری سفر پر نکلتا ہے اور راہ میں حائل دشمنوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرتا ہے۔دل دہلا دینے والی مہم جوئی پر مبنی اس پانچویں اور آخری داستان کو جیری بریکہیمر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں جانی ڈیپ کے علاوہ جیوفری رش، اورلینڈو بلوم، برینڈن ٹھیویز، کیون میک نیلی اور جیویئر بارڈمین اپنے گزشتہ کرداروں میں ایک بار پھر دِکھائی دیں گے جن کے علاوہ کچھ نئے کردار بھی فلم کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ڈھائی سو ملین ڈالر لاگت سے بننے والی والٹ ڈزنی پکچرز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی کامیڈی فلم پائیریٹس آف دی کیریبیئن، ڈیڈ مین ٹیل نو ٹیلز کو موشن پکچرز اور والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز نے نمائش کیلئے پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر نے بھاری معاوضے کے عوض جانی ڈیپ کو اس فلم میں دوبارہ کاسٹ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…