بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

سری دیوی کا اپنے شوہر کے حوالے سے ایسا انکشاف کہ دنیا بھر کے شوہروں نے دانتوں میں انگلیاں دبا لیں

datetime 7  جون‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) سری دیوی اپنی نئی فلم ’’موم‘‘ میں اس قدر مصروف تھیں کہ انہوں نے  شوہر بونی کپور سے 3 مہینے تک بات نہیں کی۔ بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کا اداکاری میں دور دور تک کوئی ثانی نہیں تاہم بونی کپور سے شادی کے بعد سری دیوی نے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی،

پھر 2012 میں سری دیوی نے فلم ’’انگلش ونگلش‘‘ سے ایک بار پھر بالی وڈ میں انٹری دی جس میں شائقین نے ان  کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جب کہ آج کل لیجنڈری اداکارہ اپنی نئی فلم ’موم ‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو کہ 7 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی تاہم سری دیوی نے فلم کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب کے دوران حیران کن انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔فلم ’موم‘ کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب کے دوران سری دیوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر بونی کپور سے فلم کے شوٹنگ کے دوران تقریباً 3 مہینے تک کوئی بات نہیں کی، فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مصروف تھی کہ بونی سے بات کرنے کا وقت نہیں ملا اورہمارے درمیان صبح اوررات صرف ہیلوہائے ہوتی تھی۔واضح رہے کہ فلم ’موم‘ میں سری دیوی کے علاوہ پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی بھی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں  فلم میں سجل علی سری دیوی کی بیٹی اورعدنان صدیقی ان کے شوہر کا کردار ادا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…