بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان کی پہلی محبت کون تھی اور اس نے انکا دل کیوں توڑا؟ دبنگ خان نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 6  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ مقبول اداکاروں میں ہوتا ، وہ اپنی رومانوی شخصیت کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی زندگی میں بے شمار خواتین کا تذکرہ بھی انہیں دیگر سے منفرد کرتا ہے تاہم وہ اب تک اکیلے ہی زندگی گزار رہے ہیں۔اپنی پہلی محبت سے متعلق سلمان خان آج بھی انتہائی جذباتی ہو جاتے ہیں ،

ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران سلمان اپنی پہلی محبت کا ذکر کیا اور اس دوران وہ کافی جذباتی بھی نظر آئے۔ انہوں نے اپنی پہلی محبت جسے وہ آج بھی یاد کرتے ہیں کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں جب 16سال کا تھا تو مجھے اپنی ایک بہت اچھی دوست سے محبت ہو گئی ، وہ زیادہ خوبصورت نہ تھی مگر اس میں کچھ ایسا تھا کہ جو مجھے اس کی طرف کھینچتا تھا۔ اسے پتہ تھا کہ میں اس سے محبت کرتا ہوں مگر اس نے مجھے کبھی دوست سے زیادہ کچھ نہ سمجھا، وہ جب کسی دوسرے لـڑکے سے بات یا ملاقات کرتی تو میرا دل ٹوٹ جاتا تھا مگر شاید اسے آج تک نہیں پتہ کہ میں اس سے کتنی محبت کرتا تھا۔ دبنگ خان نے بتایا کہ ا س کے پاس ایک کتا تھا جو کافی غصیلا تھا، ایک بار اس نے مجھے کاٹا تو میں اسے مارنے لگا، جس پر لڑکی الٹا مجھ پر ہی چلائی، جس کے بعد میں نے سوچا کہ اب بہت ہوگیا اور اس طرح ہمارے درمیان سب کچھ ختم ہوگیا۔ لڑکی کو چھوڑے 35 برس ہوگئے ہیں اور اس واقعے کے بعد میں نے اسے کبھی نہیں دیکھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…