منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان نے اب اگر ایک بھی فائر کھولا تو بھارتی فوج گولیاں نہیں گنے گی،راجناتھ سنگھ کی گیدڑ بھبکی

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
نئی دہلی(اے این این) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ وہ کشمیر میں امن کو درہم برہم کرنے کی لگاتار کوششیں کررہا ہے اور اگر پاکستان نے یہ سلسلہ بند نہیں کیا تو بھارتی فوج گولیاں نہیں گنے گی۔ہماچل پردیش میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا پاکستان جموں و کشمیر میں امن اور استحکام کو درہم برہم کی کوششیں بار بار کررہا ہے لیکن یہ روایت زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا
بھارت کی فوج کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ اگر پاکستان ایک فائر کھولے گا تو وہ گولیوں کا حسا ب نہ رکھے۔راجناتھ سنگھ نے یہ بیان قاضی گنڈ میں فوج پر مجاہدین کی جانب سے کئے گئے حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دو فوجی مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گا۔انھوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستان کی جانب سے کشمیر میں امن خراب کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔راجناتھ سنگھ نے کہا کہ للائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے بار بار فائر بندی کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جو اب نا قابل برداشت بن چکی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اب جواب دیا جائے گا لیکن وہ اتنا سخت ہوگا کہ پاکستان کو اپنے کئے پر پچھتاوا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فوج کو صورتحال کے مطابق جوابی کارروائی کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے اور بھارت فوج اب گولیاں نہیں گن سکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…