جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لندن حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ لندن حملہ آوروں کے نام جلد جاری کردیں گے۔لندن حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی،حملوں میں 7 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو ئے تھے،لندن برج حملے کے بعد برطانوی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، بارکنگ کے علاقے سے 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ لندن پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں برج حملہ آوروں میں سے ایک کے فلیٹ پر چھاپے کے نتیجے میں عمل میں آئیں ۔

برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ذہنیت کو پنپنے نہیں دیں گے ۔ادھر برطانوی اپوزیشن رہنما جرمی کوربن کہتے ہیں دہشتگرد انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹریزامے کو پولیس کی طرف سے وارننگ دی گئی مگر انہوں نینظراندازکی ۔جرمی کوربن کا کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو اگلے ہی روز سیکورٹی معاملات پر رپورٹ بنائیں گے۔دہشت گرد حملوں کے باوجود برطانوی عوام کے جذبے بلند ہیں۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں امریکی امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کا ون لوو کنسرٹ منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ اس کانسرٹ کا مقصد مانچسٹر حملے کے ہلاک اور زخمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔حملوں میں مرنے والے اور زخمیوں سے اظہار یک جہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پھول ریکھ کر خراج عقیدت پیش کیا جا رہاہے۔ادھراسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے آغاز پر کلب کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشیلز نے لندن دہشت گرد حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…