منگل‬‮ ، 02 دسمبر‬‮ 2025 

سگے بھائی کی لاش قبر سے نکال کرسڑکوں پر گھومنے والا شخص گرفتار،ایسا کیوں کیا؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیافانی ہے اوراس میں ہرانسان نے موت کاذائقہ چکھناہے لیکن آپ کویہ جان کرحیرانگی ہوگی کہ برازیل کے ایک شہری کابڑابھائی مرگیااوراس دفنادیاگیالیکن اس برازیل کے اس شہری جس کانام ایلڈر لینڈز روزا ہے اس نے بھائی کی لاش کوقبرسے واپس نکال لیا۔ایک معروف ویب سائیٹ کے مطابق ایلڈر لینڈز روزا کوجب اس کے ہمسایوں اوردیگرافراد نے دیکھاکہ وہ شہرمیں سائیکل پرگھوم رہاہے

اورساتھ ہی اس نے بھائی کاتابوت بھی سائیکل پرباندھ رکھاہے توانہوں نے اس شخص کے بارے میں مقامی پولیس کواطلاع کردی جس نے موقع پر ایلڈر لینڈز روزا کوگرفتارکرلیا۔اس سے جب پولیس نے تفتیش شروع کی کہ اس نے ایک مردے کے ساتھ ایساکیوں کیاتو ایلڈر لینڈز روزا نے جواب میں دکھی لہجے میں کہاکہ میرے بھائی کی وفات ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن بھائی کے بغیرمیری زندگی میں خوشی چلی گئی اورغموں نے جگہ لے لی ۔ ایلڈر لینڈز روزا نے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ دنوں میرا بھائی میرے خواب میں آیا اور میرے ساتھ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر شہر کی سیر کی خواہش کا اظہار کیاکیونکہ جب میرابھائی زندہ تھاتواہم دونوں سائیکل پرگھومتے تھے میں نے خواب میں بھی بھائی کی خواہش پوری کرنے کی ٹھانی اوراس کوقبرسے نکال لیااورسائیکل کے ساتھ اس کاتابوت باندھ دیااورشہرکے چکرلگاکرسیرکرنے لگااورمیں نے تواپنے بھائی کوشہرکی سیراس کی خواہش پرکرائی ہے ۔جس پر ایلڈر لینڈز روزا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے کیونکہ جب وہ تابوت کے ہمراہ شہرمیں گزرتاتھاتولاش کی بدبوس ےلوگ سخت پریشانی کاشکارہوئے ۔جس کی وجہ سے ایلڈر لینڈز روزا کواگراس معاملے میں مجرم قراردیدیاگیاتواس کوتین سال قید ہوسکتی ہے لیکن ایلڈر لینڈز روزا کے رشتہ داروں نے شہریوں سے مطالبہ کیاہے کہ ایلڈر لینڈز روزا بھائی کے غم میں نیم پاگل شخص ہے اس کومعاف کر دیاجائے اوراس کانفسیاتی علاج کرایاجائے ۔

موضوعات:



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…