بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

افغانستان میں بھارت کیا کررہاہے؟دہشتگردی کی خلاف جنگ میں شامل برطانوی فوجی افسر نے بھانڈہ پھوڑ دیا

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کی خلاف جنگ میں شامل برطانوی فوجی افسر رابرٹ گیلی مور نے اپنے انکشافات میں خطے میں پاک افغان اور بھارت کشیدگی پر بھارت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے جبکہ افغان فوج اور خفیہ ایجنسی کے پاکستان مخالف رحجان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

افغان ملٹری اکیڈمی اور افغان خفیہ ایجنسی کے سابق انسٹرکٹر اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامل برطانوی فوجی افسر میجر رابرٹ گیلی مور نے خطے میں دہشتگردی کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہرا دیا۔پاک بھارت تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل سے متعلق میجر رابرٹ گیلی مور نے کہا کہ پاکستان کیساتھ کشیدگی اور پاک افغان تعلقات کی خرابی کی جڑ بھارت ہے نہ کہ پاکستان۔پاکستان کے اندرونی معاملات میں بے جا مداخلت اور الزام تراشی نے کشیدگی کو ہوا دی ہے۔ مغربی ممالک کے پالیسیاں بھی اس تمام تر صورتحال کی برابر شراکت دار ہیں۔میجر رابرٹ گیلی مور نے افغان فوج اور خفیہ ایجنسی کی جانب سے پاکستان مخالف رجحان کو انتہائی پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فوج اور خفیہ ایجنسی کا ہر واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانا درست نہیں، پاکستان کا افغانستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔رابرٹ گیلی مور کا کہنا تھا کہ مغربی پالیسیوں اور بھارتی مداخلت سے ناصرف پاکستان کیساتھ کشیدگی بڑھی ہے بلکہ افغانستان مزید خطرناک خطہ بن گیا ہے۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ افغانستان میں بے جا بھارتی مداخلت امن کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…