پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

اسلام مخالف بیانات کے خلاف احتجاج ،ٹرمپ ٹاور کے قریب 100 مسلمانوں کی افطاری اور نماز کی ادائیگی

datetime 3  جون‬‮  2017 |

نیویارک(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف بیانات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مسلمانوں کے ایک ہجوم نے ٹرمپ ٹاور کے باہر روزہ افطار کیا اور نماز ادا کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویار ک میں ٹرمپ ٹاور کے قریب افطاری کے موقع پر تقریبا 100 مسلمان جمع ہوئے، جسے امیگرنٹ ڈیفنس گروپس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، اس موقع پر کئی غیر مسلم حامی بھی موجود تھے۔

شرکا سڑک کنارے بیٹھ گئے اور چاول، چکن اور پیزا پر مشتمل افطاری کی۔دوسری جانب اس موقع پر پولیس بھی موجود تھی جو گروپ کی کڑی نگرانی کر رہی تھی، جیسا کہ ٹرمپ ٹاور کے اطراف ہر گروپ پر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔واضح رہے کہ مین ہٹن میں واقع ٹرمپ ٹاور، ٹرمپ کے بزنس امپائر کا دل ہے، جہاں خاتون اول میلانیا ٹرمپ اپنے چھوٹے بیٹے بارون کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔ایک 26 سالہ مسلمان امریکی خاتون فاتوماتا واگاہ کا کہنا تھا کہ وہ یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ مسلمانوں کے خلاف پھیلائے جانے والی منفی بیان بازی کی مذمت کے ساتھ ساتھ یک جہتی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایک یہودی پناہ گزینوں کی تنظیم کی سرگرم کارکن 31 سالہ میگی گلاس بھی وہاں موجود تھیں، جن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مسلمان پڑوسیوں اور دوستوں کو سپورٹ کرنے کے لیے یہاں آئی ہیں۔اس ایونٹ کا انعقاد کرنے والی لنڈا سارسور کا کہنا تھا، ‘میں نے سوچا کہ بحیثیت ایک کمیونٹی یہی وقت ہے ایک دوسرے کے قریب آنے کا اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا’، ساتھ ہی انھوں نے ایونٹ کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ ان کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ سابق امریکی صدور کی طرح ٹرمپ نے اس مرتبہ مسلمانوں کو افطار کے موقع پر وائٹ ہاس مدعو نہیں کیا۔لنڈا سارسو کا کہنا تھا، ‘سچ تو یہ ہے کہ اگر وہ مدعو کرتے بھی تو بھی میں مسلمانوں سے کہتی کہ وہ ایسی انتظامیہ کی توثیق نہ کریں جو تقسیم کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…