بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

27سال سے روزے رکھنے والی بھارتی ہندو خاتون نے حیران کردیا، وہ روزے کیوں رکھتی ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی کے کھیلواڑی پولیس اسٹیشن میں ہر رمضان میں باقاعدہ روزے کی افطاری کی جاتی ہے حالانکہ وہاں کوئی مسلمان اہلکار موجود نہیں ہے، وہاں کی سینئر انسپکٹر سوجھاتہ پاٹیل پچھلے ستائیس سال سے پورے تیس روزے رکھ رہی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اسلام کے بارے میں بہت پڑھا ہے، مجھے روزہ رکھنا اچھا لگتا ہے، سوجھاتہ مسلمانوں کی طرح سحری کے وقت اٹھتی ہیں اور افطاری کے وقت اپنے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ افطاری کرتی ہیں۔ سوجھاتہ پاٹیل کے مطابق اس کی ڈیوٹی ایسی

ہے کہ روزہ رکھنا بہت مشکل ہے مگر وہ پھر بھی روزہ رکھتی ہیں اور اس کٹھن ڈیوٹی کے باوجود کوئی روزہ نہیں چھوڑا ، وہ کہتی ہیں کہ میرے روزہ رکھنے سے ہندو مسلم میں جو دراڑ ہے وہ ختم ہو گی، اور ایسا کہیں نہیں لکھا کہ ہندوؤں کو روزہ نہیں رکھنا چاہیے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق سوجھاتہ پاٹیل گنگا جمنی تہذیب کی جیتی جاگتی مثال ہیں اور اس تہذیب نے اس دیس کو زندہ رکھا ہوا ہے سوجھاتہ پاٹیل کے اس عمل سے ان لوگوں کی سوچ بدلے گی جو بھارت ماتا کی جے کو بھی دھرم کے ترازو پر تولنا نہیں بھولتے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…