سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کے قافلے پر مجائدین کے حملے میں دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چارزخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مجائدین کے ایک گروپ نے کلگام کے علاقے قاضی گند میں ایک فوجی چوکی کے نزدیک فوجیوں کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا ۔جسکے نتیجے میں چھ بھارتی فوجی زخمی ہوے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے دم توڑ گئے ۔جبکہ دیگر چار کا علاج جاری ہے۔