برلن(این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دورہ جرمنی کے دوران اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مصافحے کیلئے ہاتھ بڑھایا لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کردیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ جرمنی کے دوران
اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب برلن میں پریس کانفرنس کے اختتام پر انہوں نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے مصافحے کیلئے ہاتھ بڑھایا لیکن وہ نظرانداز کرکے آگے بڑھ گئیں اور یوں مودی جی کھسیانے ہوکر رہ گئے ۔تاہم بعد میں جرمن چانسلر کو احساس ہوا تو انہوں نے ایک طرف ہو کر ہاتھ ملا لیا۔