بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں پر 90 دن کے ویزے پر پابندی کی خبریں جھوٹ ہیں ٗ متحدہ عرب امارات

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) متحدہ عرب امارت کے پاکستان میں قائم سفارتخانے نے پاکستانیوں پر 90 دن کے ویزے پر پابندی کی خبروں کو جھوٹ اور من گھرٹ قرار دیدیا۔متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے دفتر خارجہ کو پیغام میں لکھا کہ پاکستایوں پر 90 دن کے ویزے پر پابندی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔پیغام میں لکھا گیا کہ پاکستانیوں پر کسی قسم کے ویزے کی کٹیگری پر پابندی نہیں لگائی گئی ٗیہ خبریں پاکستان سے ہی پھیلائی جا رہی ہیں جن کی تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ دبئی جانے والے پاکستانیوں کے لئے بری خبر ، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر 90 روزہ وزٹ ویزے پر پابندی لگا دی ہے ، پابندی کا اطلاق فلپائنی باشندوں پر بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ “یو اے ای وائرل ” کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی اور فلپائنی باشندوں پر 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پابندی عائد کردی ہے ،انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ویزہ پابندی کا اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا تا ہم 31 مئی سے پہلے درخواستیں جمع کروانے والوں کا ویزہ پروسیس جاری رہے گا۔امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کچھ دنوں کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ، ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا لیکن ہمیں ہدایات دی گئی ہیں کہ 90 روز کے ویزوں سے متعلق درخواستیں قبول نہ کی جائیں۔وزٹ ویزے کی دیگر کیٹگریز جیسے کہ ٹرانزٹ ویزا جو کہ 14 دن کیلیے کارآمد ہوتا ہے اور شارٹ ٹرم ویزا جو 30 دن کیلیے ہوتا ہے، پر کوئی پابندی نہیں۔واضح رہے کہ 3 ماہ کا ویزا زیادہ تر وہ لوگ لیتے تھے جو دبئی میں یا تو کاروبار کرنا چاہتے ہیں یا پھر نوکری، صرف سیرسپاٹے کیلیے تو ایک ماہ کا ویزا کافی ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…