بیجنگ (آ ئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے بعد دوستانہ ہمسایگی کے معائدے کی تعمیل کریں گے،ایک دوسرے کو قریب لاکر دوستانہ تعاون کریں گے، دونوں اپنے تعلقات کو بہتر بناکر تنظیم کی ترقی کے لئے مشترکہ طور پر نئی قوت ڈالیں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون انگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت اور پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور طویل مدتی دوستانہ ہمسایگی کے تعاون کے معائدے کے ضوابط کی سختی سے
تعمیل کریں گے،ایک دوسرے کو قریب لاکر دوستانہ تعاون کریں گے،شنگھائی روح کے مطابق اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں گے،شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کے لئے مشترکہ طور پر نئی قوت ڈالیں گے۔ترجمان ہوا چھون انگ نے کہا کہ منعقد ہونے والے آستانہ سربراہی اجلاس میں بھارت اور پاکستان کی شمولیت کا عمل مکمل ہوگا۔یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے بعد سے اب تک پہلی دفعہ اپنے اراکین میں اضافہ ہو گا۔جو دنیا میں آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ اور رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑی علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائے گی۔جس کی ترقی کی گنجائش اور تعاون کے امکانات بہت نمایاں ہوں گے۔