نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار میں مزید کمی ہوئی ہے ۔ مارچ میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں بھارتی جی ڈی پی میں اضافے کی شرح چھ اعشاریہ ایک فی صد رہی جو توقعات سے کم تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی مجموعی ملکی پیداوار کے اعداد و شمارکے مطابق بھارتی معیشت میں ترقی کی شرح کم ہونے کا بنیادی سبب
مودی سرکار کی جانب سے نوٹ بندی کی پالیسی کو قرار دیا جا رہا ہے۔مارچ میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں اضافے کی شرح ساڑھے چھ فیصد متوقع تھی جو چھ اعشاریہ ایک فیصد رہی۔یوں بھارت نے دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے تیز رفتار ترقی کا اعزاز کھو دیا ہے۔چین 6 اعشاریہ9 فیصد جی ڈی پی گروتھ کے ساتھ بھارت سے اوپر آ گیا ہے۔