جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

دبئی نے پاکستانی شہریوں کیلئے وزٹ ویزے پر پابندی لگا دی

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن) دبئی جانے والے پاکستانیوں کے لئے بری خبر ، متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں پر 90 روزہ وزٹ ویزے پر پابندی لگا دی ہے ، پابندی کا اطلاق فلپائنی باشندوں پر بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ویب سائٹ “یو اے ای وائرل ” کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستانی اور فلپائنی باشندوں پر 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پابندی عائد کردی ہے ،انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ویزہ پابندی کا اطلاق یکم جون سے کیا جائے گا تا ہم 31 مئی سے پہلے درخواستیں جمع کروانے والوں کا ویزہ پروسیس جاری رہے گا۔امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کچھ دنوں کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے ، ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا لیکن ہمیں ہدایات دی گئی ہیں کہ 90 روز کے ویزوں سے متعلق درخواستیں قبول نہ کی جائیں۔وزٹ ویزے کی دیگر کیٹگریز جیسے کہ ٹرانزٹ ویزا جو کہ 14 دن کیلیے کارآمد ہوتا ہے اور شارٹ ٹرم ویزا جو 30 دن کیلیے ہوتا ہے، پر کوئی پابندی نہیں۔واضح رہے کہ 3 ماہ کا ویزا زیادہ تر وہ لوگ لیتے تھے جو دبئی میں یا تو کاروبار کرنا چاہتے ہیں یا پھر نوکری، صرف سیرسپاٹے کیلیے تو ایک ماہ کا ویزا کافی ہوتا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…