لاہور(آئی این پی) رویت ہلال کمیٹی نے صدقہ فطراورفدیے کی شرح کا اعلان کردیا ، صدقہ فطر اور فدیہ کی شرح کم از کم 100روپے فی کس ہوگی ، صدقہ فطر اور فدیہ کی شرح کا اعلان مفتی منیب الرحمان نے کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گندم کھانے والے فطرانہ100روپے دیں گے ، جو کھانے والے فطرانہ 240روپے دیں گے ، کھجور اور کشمش کھانے والے
فی کس 1600روپے فطرانہ دیں گے ، فطرانے کی رقم عید الفطر کی نماز سے پہلے ادا کرنا ہوگی۔ چیرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ روزے کا فدیہ جو کے نصاب سے 7200 روپے جب کہ کھجور اور کشمش کے نصاب سے 48 ہزار روپے ہے۔ روزہ نہ رکھنے کا کفارہ 60 مساکین کو کھانا کھلانا ہے یا اس کے عوض کم از کم 6 ہزار روپے فی روزہ ادا کرنے ہوں گے۔