جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے جارحانہ رویئے میں پرویزمشرف کا کیا کردارہے؟سید صلاح الدین نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آئی این پی)حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈرسیدصلاح الدین نے کہاکہ سابق پاکستانی صدر،پرویز مشرف کے لچک کے نام پر سرینڈر نے بھارتی پالیسی سازوں کو جارحانہ رویہ اختیار کرنے اور جموں و کشمیر کے نہتے عوام کی جدوجہد آزادی کو طا قت کے بل پر دبانے کی شہہ دی اور وہ اسی حکمت عملی کو بڑی کامیابی کے ساتھ آزما رہے ہیں جب تک نہ جارحانہ رویے کا اسی انداز میں جواب دیا جائیگا

کشمیری پاکستان کواپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں اورروزانہ پاکستانی پرچم کو سربلندکرنے کے لئے شہادتیں دے رہے ہیں ،پاکستان حکومت اورعسکری قیادت کشمیریوں کے اس جذبہ کو سمجھتے ہوئے کشمیرکی آزادی کے لئے کشمیری عوام کا ساتھ دیصورتحال جوں کی توں رہے گی،بلکہ اس سے بھی بدتر ہوجائیگی بھارت پر امن ذرائع سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کبھی تیار نہیں ہوگااسے با مقصد مذاکرات پر آمادہ کرنے اور خطے میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے ایک بھرپور تیر بہدف مسلح جدوجہد کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کشمیرریلیف کمیٹی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حزب المجاہدین کے جواں سال قائد برہان مظفر وانی شہادت نے پوری ریاست میں تحریک آزادی کشمیرمیں نئی روح پھونک دی ہیشہید برہان کے جنازے میں ایک ملین سے زائد لوگوں نے شرکت کی ریاست کے چپے چپے پر ان کی غا ئبانہ نماز جنازہ ادا کی گئیاس شہادت نے ریاست کے تینوں خطوں جموں، وادی اور لداخ کو بھارت کے خلاف متحد و متحرک کیا۔نر یندر مودی سرکار کے پاوں تلے زمین سرکنے لگی بہتر تھا کہ وہ حقیقت سمجھ لیتے اور حقائق کی روشنی میں تسلیم کرتے کہ جموں و کشمیر کے عوام نے بھارت کی با لا دستی اور جا برانہ قبضے کونہ کبھی تسلیم کیا ہے اور نہ ایسی خواہش رکھتے ہیں

کیوں نہ انہیں وہ حق دیا جا ئے جس کا ان سے نہ صرف اقوام عالم بلکہ خود بھارتی قیادت اورنیتاؤں نے وعدہ کیا ہے۔لیکن ایک غیر مہذ ب معاشرے میں تر بیت پانے والے مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگنے والے موذی انسان نماجانورسے ایسی توقع رکھنا،احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…