اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ غور سے اپنی ہتھیلیوں کو دیکھیں تو اس میں آپ کو کئی قسم کے شیپس نظر آئیں گے۔یہ مختلف قسم کی اشکال آپ کی دائیں اور بائیں دونوں ہتھیلیوں پر موجود ہوتی ہیں۔ان اشکال کے پیچھے آپ کی شخصیت کا حال پوشیدہ ہوتا ہے۔ کون سا شیپ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ آیئے جانتے ہیں۔
تکون/ مثلث:وہ افراد جن کی ہتھیلی پر تکون شیپ موجود ہوتا ہے، ان افراد میں بہت ٹیلنٹ موجود ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے بہت ترقی حاصل کرتے ہیں اور معاشرے میں ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
اسٹار:جن افراد کی ہتھیلی پر اسٹار کا نشان ہارٹ لائن کے نیچے موجود ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ اس شخص میں کئی ایسی خصوصیات موجود ہیں جن کے باعث وہ بہت کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر یہ اسٹار ہارٹ لائن کے اوپر موجود ہے تو اس شخص کی ذہنی صلاحیتیں بہت تیز ہوتی ہیں۔
ڈائمنڈ:اگر آپ کی ہتھیلی پر ڈائمنڈ شیپ موجود ہے تو آپ کی شخصیت دوسروں سے بہت الگ ہے۔ آپ کو دوسروں سے ہٹ کر چیزیں پسند آتی ہیں۔ ایسے لوگوں کو زندگی میں ایڈونچرز کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔