اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کا ایف سیون طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے منگل والا کے قریب پاک فضائیہ کا ایک ایف سیون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ معمول
کی تربیتی پرواز پر تھا،حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا جبکہ پاک فضائیہ اور امداد کارکنوں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔طیارہ حادثہ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہیں۔