اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف پاکستانی اداکارہ کی بیٹی پر ہالی ووڈ اداکار کا دبئی کے ہوـٹل میں تشدد یہ اداکارہ کون ہے اور اپنی بیٹی کیساتھ وہاں کیا کر رہی تھی؟

datetime 25  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میری بیٹی کو جسمانی و ذہنی ایذا پہنچائی گئی ،معروف پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو سٹار نادیہ خان نے ہالی ووڈ ایکٹر کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو سٹار نادیہ خان نے ہالی ووڈ اداکار کے خلاف دبئی پولیس کو ایک درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ

ان کی 14سالہ بیٹی کو ہالی ووڈ اداکار نے دوران آڈیشن نہایت برے طریقے سے جسمانی و ذہنی ایذا پہنچائی ہے جس سے وہ شدید متاثر ہوئی ہے۔ نادیہ خان کے مطابق دبئی میں ہونے والےایک آڈیشن کیلئے وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ ’’رٹز کارلٹن ہوٹل‘‘پہنچی ۔وہاں دیگر والدین بھی اپنے بچوں کے ہمراہ آڈیشن کیلئے آئے ہوئے تھے۔ آڈیشن کے دوران ہالی ووڈ اداکار نے ان کی بیٹی سے ناروا سلوک کیا اور اسے بازوں سے پکـڑ کر برے طریقے سے جھنجھوڑا اور دھکا دیا جس سے وہ وہاں وموجود لوگوں پر جا گری۔ نادیہ خان نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی نے بازوئوں میں درد کی شکایت کی تو وہ اسے ایک ہاسپٹل میں لے گئیں جہاں اس کے طبی معائنے کے دوران یہ ثابت ہو گیا کہ اسے جسمانی ایذا پہنچائی گئی ہے۔ ناروا روئیے کے باعث میری بیٹی ذہنی دبائو کا بھی شکار ہے۔ نادیہ خان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں ہالی ووڈ اداکار کے خلاف کارروائی کیلئے کہا ہے۔واضح رہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث ہالی ووڈ اداکار کی شناخت چھپائی جا رہی ہے۔وہ اسے ایک ہاسپٹل میں لے گئیں جہاں اس کے طبی معائنے کے دوران یہ ثابت ہو گیا کہ اسے جسمانی ایذا پہنچائی گئی ہے۔ ناروا روئیے کے باعث میری بیٹی ذہنی دبائو کا بھی شکار ہے۔ نادیہ خان نے پولیس کو دی گئی درخواست میں ہالی ووڈ اداکار کے خلاف کارروائی کیلئے کہا ہے۔واضح رہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے باعث ہالی ووڈ اداکار کی شناخت چھپائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…