ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک کے تمام شہریوں کو جمعرات کی شام رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت کر دی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی اگر کوئی شخص آنکھوں یا دوربین سے
رمضان المبارک کا چاند دیکھے تو وہ قریبی عدالت میں جا کر اپنی شہادت ریکارڈ کرائے۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں جمعرات کے روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان میں ہفتہ یا اتوار کو رمضان المبارک شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔