جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’قوم پریشان نہ ہو ‘‘ ’’ ہم بھارت کا وہ حال کریں گے کہ ان کی تو نسلیں بھی یاد رکھیں گی ‘‘ فضائوں میں پاک فوج کے طیاروں کی گھن گرج ۔۔ ایئر چیف میں میدان میں آگئے 

datetime 25  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکردو(آئی این پی)ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ اگر دشمن نے جارحیت کی تو جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی اگر کسی کی جانب سے مہم جوئی کا سوچا گیا تو اس کی غلط فہمی ہو گی‘ ملکی دفاعی پالیسی کے تحت پوری قوت سے جواب ملے گا ‘ قوم کو دشمن کے ایسے بیانات پر بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ‘ پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہے ‘ آپریشن ضرب عضب ہو یا ردا لفساد

پاک فضائیہ کا کردار بھرپور ہے ‘ جے ایف 17 کی پیداوار تین گنا بڑھ چکی ہے ‘ جے ایف 17قوم کا فخر ہے ‘ ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے قوم کو ہم پر اعتماد ہونا چاہیے ۔ وہ بدھ کو قادری ایئر بیس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ ایئر چیف مارشل نے میراج جنگی طیارہ خود اڑا کر تربیتی مشقوں  میں حصہ لیا۔ پاک فضائیہ نے تربیتی مشقوں کا  بھرپور مظاہرہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے کہا  کہ تربیتی مشقیں معمول کی آپریشنل سرگرمی ہے۔ کسی کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ ہم  تیار ہیں ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے قوم کو ہم پر اعتماد ہونا چاہیے۔ پاک فضائیہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ بہترین ایئر فورس ہے۔ سارا سال تیار رہے ہیں۔ قوم کو دشمن کے ایسے بیانات پر بالکل پریشان ہونے کی ضروت نہیں ۔ آپریشن ضرب عضب ہو یا ردا الفساد پاک فضائیہ کا کردار بھرپور ہے۔ جے ایف 17 کی پیداوار تین گنا بڑھ چکی ہے  جے ایف 17 تھنڈر طیارہ قوم کا فخر ہے  ۔ ایئر چیف نے کہا کہ جے ایف 17 منصوبہ کی اہم بات فضائی دفاع میں خود کفیل ہونا ہے۔ پاک فضائیہ کے لئے کوئی بھی صورتحال مشکل نہیں۔ اگر کسی کی جانب سے ہم  پر مہم جوئی کا سوچا گیا تو اس کی غلط فہمی ہو گی۔ ملکی دفاع پالیسی کے تحت پوری طاقت سے جواب ملے گا۔ اگر دشمن نے جارحیت کی تو جواب ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…