اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ انہوں نے جو سوشل میڈیا کیخلاف ایکشن لیا ہے وہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایات پر لیا ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ کارروائی فوج کے کہنے پر نہیں کی گئی۔
چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس میں فوج کی ٹویٹ کا بھی ذکر کیا۔ اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر جو لوگ فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہے تھے اس وقت ایف آئی اے حرکت میں نہیں آئی۔ جب ٹویٹ واپس لے لیا گیا تو اس کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آئی ہے۔ 29 اپریل کی ٹویٹ کے بعد مسلم لیگ (ن) تنقید میں آگے آگے تھی اور 10 مئی کو ٹویٹ کے بعد پی ٹی آئی تنقید میں آگے آگے تھی اس لئے اب ایف آئی اے کا اصل ٹارگٹ پاکستان تحریک انصاف ہے۔