جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

’’اگر آپ زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ ایک کام کرنا ہوگا ‘‘

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی اور زندگی میں کامیابی چاہتے ہیں تو یہ قرآن وسنت کے اصل اصولوں کے مطابق عمل کرنے سے ہی ممکن ہے اور اس سے معاشرے میں امن وآشتی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔خاتون اول نے یہ بات انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی فیصل مسجد کیمپس میں حفظِ قرآن طالبات کی تقریب تقسیمِ اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش، ریکٹر اسلامک یونیورسٹی معصوم یاسین زئی بھی موجود تھے۔خاتون اول نے کہا ہے کہ حفظِ قرآن اور ناظرہ قرآن ایک سعاد ت ہے اور قرآن و سنت میں اس کی تائید باربار فرمائی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دارِ منیرہ میں قرآن ِ حکیم کی تجوید اور حفظ کی تعلیم کے ساتھ دیگر تعلیمات قرآنی پر بھی توجہ دی گئی ہے جو خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ امر میرے لیے باعثِ مسّرت ہے کہ دارِ منیرہ میں صرف پاکستانی بچیاں ہی قرآن نہیں سیکھ رہیں بلکہ اسلامک یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم دیگر ممالک کی بچیاں بھی اس نظام سے مستفید ہو رہی ہیں۔خاتون اول بیگم محمودہ حسین نے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے فرو غ سے معاشرے میں برائیوں اور مشکلات کا خاتمہ ہو گا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ زندگی کو صیحح طریقے سے گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم قرآ ن کو ترجمے کے ساتھ پڑھیں اور اس کا اصل پیغام سمجھیں۔ خاتون اول نے کہا کہ دنیا کے مسلم نوجوان قرآنی تعلیم کو اپنا شعار بنائیں اور اسلام کی اصل پیغام جو کہ امن کا پیغام ہے اسے زیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔

انھوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں ہی وہ جگہیں ہیں جہاںمسلمان جدید دور کے مطابق تعلیم حاصل کر کے آنے والی مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کا انتہاپسندی اور دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اسلام سے جوڑکر دین کی حقیقی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ امن اور آشتی کا پیغام کا دیتی ہے۔ خاتون اول نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹی کے خواتین کیمپس نے بچیوں کے قرآن ِ پاک کی تعلیم دینے کے لیے ایک مستحسن روایت قائم کی ہے۔

اس کے نتیجے میں ہماری نئی نسل دین کی اصل روح سے متعارف ہو گی۔ خاتون اول نے طالبات کو قرآنی کورس کی تکمیل پر انھیں مبارک باد دی اور امید کا اظہار کیا کہ وہ اسلام کے اصل پیغام سے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔ اس موقع پر خاتون اول دار المنیرہ میں قرآنی تعلیم کا کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اعزازات بھی تقسیم کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…