اسلام آباد ( آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد میں ہم کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں ، پاکستان کی اسلامی اتحاد میں پالیسی واضح ہے ، اسلامی اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے ، اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی پاکستان کو ملی ہے تو پھر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی ، عرب اسلامک امریکی کانفرنس تاخیر سے شروع ہوئی جس کے باعث بہت کم
سربراہان مملکت کو تقریر کا وقت ملا ۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نفیس زکریا نے کہا کہ عرب اسلامک امریکی سربراہی کانفرنس تاخیر سے شروع ہوئی جس کے باعث بہت کم ملکوں کے سربراہان وہاں پر تقریر کر سکے ۔ دنیا کے ہر لیڈر نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ ، کامیابیاں اور نقصانات کا ذکر کیا ہے ۔ پاکستان کی اہمیت مسلمہ ہے ہمیں ہی یہ کہا گیا کہ ہم اسلامی فوجی اتحاد کو ہیڈ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سربراہی کانفرنس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں ۔ اسلامی فوجی اتحاد کے قوائد و ضوابط ابھی طے نہیں ہوئے اس لئے اس کے بننے سے قبل ہی اپنی قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیے ۔ نفیس زکریا نے کہا کہ ہماری طرف سے یہ بات واضح ہے کہ ہم کسی کے خلاف نہیں جائیں گے ۔ اسلامی اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ سربراہی کانفرنس میں یہ بات کہی گئی ہے کہ کانفرنس میں شریک تمام ممالک نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں ۔ اسلامی فوجی اتحاد کے قوائد و ضوابط ابھی طے نہیں ہوئے اس لئے اس کے بننے سے قبل ہی اپنی قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیے ۔ نفیس زکریا نے کہا کہ ہماری طرف سے یہ بات واضح ہے کہ ہم کسی کے خلاف نہیں جائیں گے ۔ اسلامی اتحاد دہشتگردی کے خلاف ہے ۔