ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میںنواز،ٹرمپ ملاقات کادورانیہ کتناتھا؟پاکستان کے مقابلے میں بنگلہ دیش اور افغانستان کو کیامقام دیاگیا؟افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں،وزیراعظم نوازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو ایک اچھی ملاقات قراردیا ہے لیکن بعد میں منظر عام پر آنیوالی ویڈیو نے سارا معاملہ ہی الٹ ثابت کردیا جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ وزیر
اعظم نواز شریف کاسعودی عرب کے حالیہ دورے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سامنا ہوا لیکن ٹرمپ نوازشریف سے صرف مصافحہ کرکے ہی آگے بڑھ گئے اور کسی قسم کی بات چیت نہ ہوئیجبکہ پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے وزیر اعظم نواز شریف نے ٹرمپ سے ہونے والے مصافحے کو ایک بہترین ملاقات قرار دیا۔ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ یہ ”اچھی ملاقات” صرف دو سکینڈز پر محیط رہی۔