جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان پر حملہ،بھارتی فوج نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/راولپنڈی (آئی این پی )بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر نوشیرہ سیکٹرمیں پاکستانی فوج کی ایک چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم پاک فوج نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی چوکی تباہ کرنے اورایل او سی پر شہریوں پر فائرنگ کا بھارتی دعوی جھوٹا ہے ۔پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی دعوی جھوٹا ہے۔

منگل کو بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی فوج کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (پبلک انفارمیشن) میجر جنرل اشوک نرولا نے اس مبینہ کارروائی کی ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں پہاڑ پر قائم کچی عمارت پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ دیکھی جا سکتی ہے۔جنرل نرولا نے ویڈیو جاری کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی حالیہ کارروائی میں نوشیرا سیکٹر میں واقع پاکستان کی ایک چوکی کو نقصان پہنچایا ہے۔ یہ انسداد دہشتگردی کے لیے ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے اور پاکستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہریوں پر فائرنگ کا بھارتی دعوی جھوٹا ہے۔بھارتی فوج کے جنرل نرولا نے الزام لگایا کہ پاکستانی فوج دراندازوں کی مدد کرنے کے لیے بھارتی فوج پر فائرنگ کرتی ہے اور کئی مرتبہ اس نے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع دیہات کو بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور دراندازی کی روک تھام کے لیے اپنی حکمت عملی کے تحت فوج بھی ایل او سی پر کارروائی کرتی ہیاور ان ٹھکانوں کو تباہ کیا جارہا ہے جہاں سے (فائرنگ کے ذریعے)دراندازوں کی مدد کی جاتی ہے۔جنرل نرولا نے یہ بھی کہا کہ ہم کشمیر میں امن چاہتے ہیں، اس وقت ضرورت ہے کہ ایل او سی کے راستے ہونے والی دراندازی پر قابو پایا جائے تاکہ دہشت گردوں کی تعداد کم سے کم ہو اور جموں و کشمیر کے نوجوان غلط راستے پر نہ چلیں۔واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایل و سی پر کشیدگی بدستور موجود ہے۔ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو ہی بھارتی فوج نے دعوی کیا تھا کہ پاکستانی فوج کی ایک بارڈر ایکشن ٹیم نے ایل او سی پار کر کے اس کے دو جوانوں کو ہلاک کیا اور پھر ان کی لاشیں مسخ بھی کی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…