اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا تاہم ہزارہ، بنوں، ملتان، ڈی جی خان، قلات، کوئٹہ، ژوب، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، راولپنڈی، ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد، دادو، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بنوں میں16 ملی میٹر، پاراچنار8، میرکھانی، کاکول، بالاکوٹ2، مری13، راولپنڈی، قصور2، کامرہ ایک، راولاکوٹ7، گڑھی دوپٹہ3، مظفرآباد2، دادو5، ژوب اور خضدار میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔