جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

یہ کام ہرگز برداشت نہیں کرسکتے،آرمی چیف قمر باجوہ نے امریکہ کو دوٹوک انتباہ کردیا

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی اور نہ ہی پاکستان کیخلاف کسی دوسرے ملک کی سرزمین کا استعمال برداشت کیاجائیگا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی

جس میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے میں سیکورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہو رہی اور نہ ہی پاکستان کیخلاف کسی دوسرے ملک کی سرزمین کا استعمال بھی برداشت نہیں کیاجائیگا۔امریکی سفیر نے پاکستان کی اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورامریکامل کر خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے کردارادا کر سکتے ہیں۔دریں اثناء پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے  عرب-اسلامک-امریکن کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے امن، سیکیورٹی، خوشحالی اور اتحاد پر اظہار خیال کیا تھا۔

ڈیوڈ ہیل نے اس حوالے سے پاکستانی کردار اور قربانیوں کی تصدیق کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…