ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم اسلامی ملک کیخلاف اتحاد،پاکستان کاسعودی عرب کو سرپرائز ،اہم وزیر نے بڑا اعلان کردیا

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خاں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کسی اسلامی ملک کے خلاف اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا، ایران ہمارا بہترین ہمسایہ دوست ملک ہے،سرحدی خلاف ورزیاں بنیادی تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوتیں، ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے عمران خان ہیں ، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی صدر کی تعریف کا محتاج نہیں،عمران خان اپنی منفی سیاست کی سزا 2018 ء کے عام انتخابات میں کاٹیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک آزاد ملک ہے اور اس کی اپنی خارجہ پالیسی ہے جبکہ امریکہ کی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔ کانفرنس میں جو بات ہو، دوسرے ملک کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ پاکستان کاموقف واضح ہے کہ سعودی عرب ہمارے لیے اہم ملک ہے ، اس کے ساتھ ہماری گہری مذہبی وابستگی بھی ہے،یہی نہیں ایران بھی ہمارا ہمسایہ اور بھائی ملک ہے جبکہ ایران کیساتھ پاکستان کے ہمیشہ سے ہی تعلقات رہے ہیں،پاکستان کا کام ایران اور سعودی عرب میں اختلافات ختم کرنا ہے کیونکہ پاکستان اور ایران نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کیخلاف بیان دیا۔ ان کے بیان نے نا صرف سعودی عرب بلکہ ان کے ملک امریکہ کو بھی مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔ ٹرمپ کے بیان سے ایران کی پوزیشن بہتر ہوئی، اسے ہمدردیاں ملیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی عمران خان کی طرح بیماری لگ رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والا ملک ہے اور دنیا پاکستان کی پوزیشن کو جانتی ہے، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کی تعریف کے محتاج نہیں ہیں ۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان گمراہی کا شکار انسان ہیں، جو ہر چیز پر اپنے تعصب کو بیان کرتے ہیں۔

انہوں نے نفرت کی جو فصل بوئی ہے، وہ 2018 کے الیکشن میں کاٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعروں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہمیں سیاست کو اس سے نکالنا ہو گا تاہم جہاں گو نواز گو کے نعرے لگیں گے ادھر رو عمران رو کے نعرے بھی لگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن پر اپوزیشن کا وہ ہی موقف تھا جو بھارت کا تھا۔ اپوزیشن بھارتی پروپیگنڈے کا سامان بنتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دن کے وقت نشہ کرنے والے سیاستدان غل غپاڑہ کرتے ہیں، منشیات کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…