جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

’’دشت تو دشت ہیں دریابھی نہ چھوڑے ہم نے ‘‘

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) چین میں بنایا گیا بحری جہاز دشت پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل کردیا گیا‘ جہاز جدید مشینری اور سازو سامان سے لیس ہے‘ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ دشت کی بیڑے میں تاریخی اور شاندار شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ چین کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کے ساتھ تعاون بے مثال ہے‘

سی پیک کے حوالے سے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بحری جہاز دشت میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل کردیا گیا پاکستان میری ٹائم میں شامل ہونے والا تیسرا بحری جہاز دشت چین سے بنایا گیا ہے۔ چین میں بنایا گیا جہاز جدید مشینری اور سازو سامان سے لیس ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ دشت کی بیڑے میں تاریخی اور شاندار شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ چین کے شپ یارڈ کی لگن گہری دلچسپی اور انتھک محنت قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کے ساتھ تعاون بے مثال ہے۔ سی پیک کے حوالے سے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ تقریب میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ‘ دیگر سفارت کار اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ (ن غ)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…