لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان پیرکے روز پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سینئر نائب صدر منظور وٹو سے ملاقات کریں گی ۔ اس حوالے سے منظور وٹو کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کا حصہ اوراثاثہ ہیں۔ ان کے خدشات ، گلے شکوے دور کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔