اسلام آباد (این این آئی)سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد ڈالنے کے الزام میں ایف آئی اے کے زیر حراست 8سیاسی کارکنوں سمیت 22افراد سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ذرائع کے مطابق 12افراد کو پاک فوج کے خلاف مواد ڈالنے پر حراست میں لیا گیا ہے ٗ3 افراد عدلیہ کے خلاف مہم چلانے اور 4افراد توہین مذہب کے الزام میں
ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔ایف آئی اے سیاسی جماعتوں کی سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان سے پوچھ گچھ کرے گی ۔